ایس ایچ او سریاب تنویر باجوہ کی بڑی کارروائی ،گن پوائنٹ پر چھینی گئی 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتارکرلیا

کوئٹہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ سریاب تنویر باجوہ کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر چھینی گئی 4 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاکے نمائندوں سےبات چیت کرتےہوئے کیا۔ایس ایچ او تنویر احمد باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ …

کوئٹہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ سریاب تنویر باجوہ کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر چھینی گئی 4 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاکے نمائندوں سےبات چیت کرتےہوئے کیا۔ایس ایچ او تنویر احمد باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور سخت کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلیں وارداتوں کے دوران شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی تھیں۔ایس ایچ او سریاب نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کارروائی کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

عوامی حلقوں نے ایس ایچ او سریاب تھانہ تنویر باجوہ کی اس کامیاب کارروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسے اقدامات سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی۔

مزید خبریں