اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کو ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز(ڈبلیو اے آئی پی اے) کا 27-2025 کے لیے متفقہ طور پر نیا ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیامنتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ انتخاب شارجہ، متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز کی جنرل اسمبلی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے انتخابات اور عالمی سرمایہ کاری کانفرنس 2025 کے دوران عمل میں آیا۔کویت، ڈومینکن ریپبلک …
پاکستان ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیزکا جنوبی ایشیا کیلئے نیا ریجنل ڈائریکٹر منتخب ، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی ویپا بورڈ کا دورہ ، آئندہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس پاکستان میں منعقد کرانے کی دعوت

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کو ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز(ڈبلیو اے آئی پی اے) کا 27-2025 کے لیے متفقہ طور پر نیا ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیامنتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ انتخاب شارجہ، متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز کی جنرل اسمبلی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے انتخابات اور عالمی سرمایہ کاری کانفرنس 2025 کے دوران عمل میں آیا۔کویت، ڈومینکن ریپبلک اور جنوبی کوریا کو ویپا کا بالترتیب صدر اور نائب صدور منتخب کیا گیا۔ ویپا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سی ای او اسماعیل ارسہین نے نئی قیادت کو مبارکباد دی۔وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ دنیا بھر کی انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز کے درمیان تعاون، اختراع اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے پائیدار سرمایہ کاری اور معاشی تنوع کے فروغ کے مشترکہ وژن پر زور دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا ریجنل ڈائریکٹر کے طور پر انتخاب عالمی سرمایہ کاری کانفرنس 2025 سے قبل خوش آئند خبر ہے، جہاں 140 ممالک کے عالمی رہنما سرمایہ کاری کے فروغ کے مستقبل کی سمت طے کرنے کے لیے جمع ہیں۔ اس باوقار عہدے سے پاکستان کو سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز کی رکنیت کے ذریعے پاکستان کو دنیا بھر کی دیگر انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز کے ساتھ نیٹ ورکنگ، تجربات و علم کے تبادلے، عالمی بہترین طریقہ کار اور تحقیقی وسائل تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے سرمایہ کاری کے فروغ اور سہولت کاری کے اقدامات میں بہتری آئے گی۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان کا انتخاب غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے فروغ کے لیے ملک کے عزم کا ثبوت ہے۔ پاکستان ویپا اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر پائیدار سرمایہ کاری کے اہداف کے حصول کے لیے کام کرتا رہے گا۔وفاقی وزیر نے ویپا بورڈ اور ٹیم کو جنرل اسمبلی اور ورلڈ انویسٹمنٹ کانفرنس 2025 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
انہوں نے ویپا کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعتماد بورڈ آف انویسٹمنٹ کی انتھک محنت اور لگن کا اعتراف ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے میدان میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ویپا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر و سی ای او اسماعیل ارسہین نے پاکستان کے منتخب ہونے پر وفاقی وزیر کو مبارکباد پیش کی۔ وفاقی وزیر نے ویپا ٹیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور آئندہ ورلڈ انویسٹمنٹ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کرنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ویپا کے مزید فعال کردار پر زور دیا۔








