یورپی یونین نے منجمد روسی اثاثوں سے یوکرین کی مدد کی تجویز پر عملدرآمد موخر کر دیا

برسلز۔24اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین نے بیلجیم کی ایک بار پھر مخالفت کے باعث منجمد روسی اثاثوں سے یوکرین کی مدد کی تجویز پر عملدرآمد موخر کر دیا ہے۔ رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم کی جانب سے مضبوط قانونی تحفظات کا مطالبہ کرنے کے بعد یورپی یونین کے رہنما ایک متنازعہ قرضہ سکیم کے ذریعے یوکرین کی مدد کے لئے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے بارے کسی …

برسلز۔24اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین نے بیلجیم کی ایک بار پھر مخالفت کے باعث منجمد روسی اثاثوں سے یوکرین کی مدد کی تجویز پر عملدرآمد موخر کر دیا ہے۔ رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم کی جانب سے مضبوط قانونی تحفظات کا مطالبہ کرنے کے بعد یورپی یونین کے رہنما ایک متنازعہ قرضہ سکیم کے ذریعے یوکرین کی مدد کے لئے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے بارے کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ۔

اب توقع ہے کہ یہ معاملہ دسمبر میں یورپی رہنمائوں کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔ یورپی یونین کے حکام برسلز کے اجلاس میں یوکرین کے لئے مجوزہ 140 ارب یورو قرضے کے لئے روس کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو ضمانت کے طور پر استعمال کرنے کے منصوبے پر بہت کم پیش رفت کر سکے۔

تجویز میں یہ فرض کیا گیا ہے کہ اگر یوکرین جنگ جیت جاتا ہے اور روس معاوضہ ادا کرنے پر راضی ہو جاتا ہے تو یہ رقم واپس کی جائے گی جس کا بظاہر کوئی امکان نہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بات چیت کے دوران بیلجیم کے وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور نے یوکرین کے لئے قرض کے معاملہ پر حیرت انگیز طور پر سخت موقف اختیار کیا۔ بیلجیم جس کا برسلز میں قائم یوروکلیئر کے ذریعے منجمدروسی فنڈز کے زیادہ تر حصے پر قانونی کنٹرول ہے نے مسلسل مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کے تمام اراکین روسی فنڈز سے یوکرین کو قرضے کی فراہمی قانونی طور پر غلط قراردیئے جانے کی صورت میں ذمہ داری کا اشتراک کریں۔

بیلجیم کے اس موقف پر یورپی یونین کے کچھ عہدیداروں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔اس کے بعد اس معاملے کا یورپی رہنمائوں کی آئندہ ملاقات میں جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جو دسمبر میں متوقع ہے۔

مزید خبریں