سڈنی۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک نے ریاست نیو سائوتھ ویلز کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، توانائی، ماحولیات اور ورثہ پینی شارپ ایم ایل سی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان توانائی اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو وزارت پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں …
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک کی ریاست نیو سائوتھ ویلز کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، توانائی، ماحولیات اور ورثہ سے ملاقات

مزید خبریں
سڈنی۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک نے ریاست نیو سائوتھ ویلز کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، توانائی، ماحولیات اور ورثہ پینی شارپ ایم ایل سی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان توانائی اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو وزارت پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں بالخصوص شمسی ٹیکنالوجی کی ترقی اور توانائی کی منتقلی کے مشترکہ چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے پائیدار اور گرین انرجی توانائی کے حل کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں اور تکنیکی تبادلے کے مواقع خصوصاً آفات سے بچائو اور توانائی کے موثر استعمال کے شعبوں کو اجاگر کیا۔دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قابل تجدید توانائی اور وسائل کے بہتر انتظام میں تعاون سے نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔
گفتگو میں پاکستان کے معدنی وسائل کے شعبے کی ترقی اور آسٹریلوی کمپنیوں خواہ بڑی ہوں یا چھوٹی، کے لیے سرمایہ کاری، تکنیکی مہارت اور استعداد کار میں اضافے کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔یہ ملاقات توانائی، ماحولیات اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔








