اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے روڈ سیفٹی جین ٹوڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عالمی سطح پر روڈ سیفٹی کے فروغ اور پاکستان میں محفوظ سڑکوں کے لئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے جین ٹوڈ کی …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے روڈ سیفٹی جین ٹوڈ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے روڈ سیفٹی جین ٹوڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عالمی سطح پر روڈ سیفٹی کے فروغ اور پاکستان میں محفوظ سڑکوں کے لئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے جین ٹوڈ کی موٹر سپورٹس، فلاحی خدمات اور عالمی سطح پر سڑکوں کی حفاظت کے لئے ان کی نمایاں کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تمام شہریوں کے لئے محفوظ راستوں کی فراہمی کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ روڈ سیفٹی فنڈ، یو این ای سی ای اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔








