اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں سکیورٹی آپریشن میں 8 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع ٹانک میں سکیورٹی آپریشن میں 8 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں سکیورٹی آپریشن میں 8 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے،حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لیے پر عزم ہے۔








