اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہنگو دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور دیگر شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے پولیس کے بہادر افسر اور جوانوں کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید پولیس افسر اور اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہنگو دھماکوں کی مذمت ، ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور دیگر شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہنگو دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور دیگر شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے پولیس کے بہادر افسر اور جوانوں کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید پولیس افسر اور اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صفِ اول میں کھڑے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے، پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنے خون سے وطن کا دفاع کیا ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔سپیکر قومی اسمبلی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔








