اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے حکام سے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق ملاقات کے دوران ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اپنے خدشات اور آپریشنل سرگرمیوں کے دوران درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اوگرا حکام نے یقین دلایا کہ تمام معاملات کا …
اوگرا حکام سے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات، پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے حکام سے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان اوگرا کے مطابق ملاقات کے دوران ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اپنے خدشات اور آپریشنل سرگرمیوں کے دوران درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اوگرا حکام نے یقین دلایا کہ تمام معاملات کا جائزہ متعلقہ قواعد، ضوابط اور رائج قوانین کے مطابق لیا جائے گا تاکہ شعبے میں شفاف، منظم اور بلا تعطل آپریشنز کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر اوگرا نے ملک بھر میں منصفانہ، شفاف اور موثر پٹرولیم سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔








