اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ،اسلام آباد پولیس و دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ پولیس ترجمان کے …
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر خالق حقیقی سے جا ملے ، نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ،اسلام آباد پولیس و دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عدیل اکبر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ نماز جنازہ کے بعدمر حوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔








