سعودی عرب، قصیم کے گورنر نے جان پر کھیلتے ہوئے جلتی گاڑی قریبی مکانات اور گاڑیوں سے دور لے جانے والے شہری کو اعزاز سے نوازا

ریاض۔25اکتوبر (اے پی پی):سعودی صوبے قصیم کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے جان پر کھیلتے ہوئے جلتی گاڑی قریبی مکانات اور گاڑیوں سے دور لے جانے والے سعودی شہری مشعل الحربی کو اعزاز سے نوازا ہے۔اردو نیوز کے مطابق شہزادہ فیصل بن مشعل نے سعودی شہری مشعل الحربی کو16 اکتوبر کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچانے کے باعث بہادری کے اعتراف میں دیا۔گورنر …

ریاض۔25اکتوبر (اے پی پی):سعودی صوبے قصیم کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے جان پر کھیلتے ہوئے جلتی گاڑی قریبی مکانات اور گاڑیوں سے دور لے جانے والے سعودی شہری مشعل الحربی کو اعزاز سے نوازا ہے۔اردو نیوز کے مطابق شہزادہ فیصل بن مشعل نے سعودی شہری مشعل الحربی کو16 اکتوبر کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچانے کے باعث بہادری کے اعتراف میں دیا۔گورنر نے واقعے کی اطلاع پر مذکورہ شہری کو گورنریٹ آنے کی دعوت دی اور اعزاز سے نوازا۔

اخبار 24 کے مطابق قصیم ریجن کے علاقے القوارہ میں رات کے آخری پہر گاڑی کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لیا ہےجس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے مالک سے اس کا تنازعہ تھا جس پر گاڑی کو نذرآتش کیا۔ملزم نے جس جگہ گاڑی کو آگ لگائی تھی اس کے ساتھ ہی مشعل الحربی کا مکان تھا۔

 

مزید خبریں