بنکاک۔25اکتوبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کی سابق ملکہ سری کت جنہیں فیشن آئیکون اور ’’قوم کی ماں‘‘ کے طور پر جانا جاتا تھا، 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔اردو نیوز کے مطابق شاہی محل نے گزشتہ شب موجودہ بادشاہ واجی رالونگکورن کی والدہ اور ملک پر طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے والے بھو میبول ادولیادیج کی اہلیہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔شاہی محل کے …
تھائی لینڈ کی سٹائل آئیکون سابق ملکہ سری کت 93سال کی عمر میں چل بسیں،حکام کی تصدیق

مزید خبریں
بنکاک۔25اکتوبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کی سابق ملکہ سری کت جنہیں فیشن آئیکون اور ’’قوم کی ماں‘‘ کے طور پر جانا جاتا تھا، 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔اردو نیوز کے مطابق شاہی محل نے گزشتہ شب موجودہ بادشاہ واجی رالونگکورن کی والدہ اور ملک پر طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے والے بھو میبول ادولیادیج کی اہلیہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔شاہی محل کے بیان کے مطابق ملکہ 2019 سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں اور وہ متعدد بیماریوں کا شکار تھیں، ملکہ میں رواں ماہ خون کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ کی حالت جمعے تک بگڑتی گئی اور وہ چولالونگکورن ہسپتال میں 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بادشاہ واجی رالونگکورن نے ملکہ سری کت کے انتقال پر شاہی خاندان کے لیے ایک سالہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ہفتے کی صبح سے ہی تھائی نیوز اینکرز کو نشریات کے دوران سیاہ لباس پہنے دیکھا گیا جو سوگ کی علامت ہے۔تھائی شاہی امور کے ماہر اور سابق سفارت کار پاوِن چاچاوال پونگپن نے بتایا کہ ملکہ کا انتقال تھائی شاہی خاندان اور پورے ملک کے لیے انتہائی اہم واقعہ ہے کیونکہ وہ بے حد مقبول تھیں۔
بادشاہ بھو میبول ادولیادیج کی 1946 سے 2016 تک جاری رہنے والی طویل حکمرانی دوسری جنگِ عظیم کے اختتام سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی حلف برداری تک محیط تھی۔اگرچہ بھو میبول ادولیادیج کے صاحبزادے بادشاہ واجی رالونگکورن نے تقریباً نو سال قبل تخت سنبھالا تھا لیکن آج بھی بھو میبول کو قوم کا سب سے معتبر اور مستحکم رہنما تصور کیا جاتا ہے جبکہ ملکہ سری کت کو ان کی باوفا رفیقِ حیات کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔گزشتہ چند سالوں میں صحت کے مسائل کے باعث ملکہ سری کت نے عوامی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور شاہی قوانین کے تحت ان کی نجی زندگی کو رازداری میں رکھا گیا تھا۔








