جنوبی پنجاب کے معروف فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد ملائیشیاء کے تجارتی دورے پر روانہ ہوگیا

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے معروف فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد اتوار کو ملائیشیاء کے تجارتی دورے پر روانہ ہوگیا۔ روانگی سے قبل سیف الرحمان نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات، بالخصوص فوڈ پراسیسنگ، پیکجنگ، ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور سنیکس کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ …

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے معروف فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد اتوار کو ملائیشیاء کے تجارتی دورے پر روانہ ہوگیا۔ روانگی سے قبل سیف الرحمان نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات، بالخصوص فوڈ پراسیسنگ، پیکجنگ، ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور سنیکس کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفد کوالالمپور میں تجارت کو فروغ دینے والی ایجنسیوں اور پاکستانی سفارتخانہ کے کمرشل سیکشن کے تعاون سے جنوبی پنجاب سے برآمدات کو فروغ دینے اور جدید فوڈ پراسیسنگ کمپلیکس میں ملائیشیاء سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کرے گا۔سیف الرحمان نے کہا کہ ہم بڑے زرعی اور فوڈ پراسیسنگ اداروں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان سے غذائی مصنوعات، بالخصوص نمکو کی برآمدات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے،جو اپنے اعلی معیار اور ذائقے کی وجہ سے بہت مقبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے سے نئی تجارتی و طویل المدت کاروباری شراکت داری قائم کرنے میں مدد ملے گی، ملائیشیاء کی حلال اور آرگینک غذائی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پاکستان کے لیے بہت مواقع موجود ہیں۔اس طرح کے دوروں سے پاکستان کی برآمدات کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا اور قومی معیشت مستحکم ہو گی۔