لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ عالمی معیار کی ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے جدید اور سائنسی خطوط پر تربیت فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کے تربیتی مراکز قائم کیے جائیں۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر اور اس سے متعلقہ …
ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کیلئے بین الاقوامی معیار کے تربیتی مراکز قائم کیے جائیں،میاں کاشف

مزید خبریں
لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ عالمی معیار کی ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے جدید اور سائنسی خطوط پر تربیت فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کے تربیتی مراکز قائم کیے جائیں۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،تاہم تربیتی سہولیات کا فقدان جدت اور اختراعات میں رکاوٹ ہے۔
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ہنرمندی کی مناسب تربیت حاصل کرکے نوجوان روزگار کمانے کے قابل ہو اور معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی تعاون اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے اس طرح کے مراکز قائم کیے جا سکتے ہیں جس سے پاکستان عالمی مارکیٹ میں ہنر مند کاریگروں اور فرنیچر کی برآمدات کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر سکتا ہے۔








