لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):لاہورچیمبر کے برسراقتدار گروپ پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ(پیاف ) کو ایک اور کامیابی مل گئی۔عوامی بزنس گروپ نے پیاف انجم نثار گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔عوامی بزنس گروپ ڈی ایچ کا بڑا کاروباری گروپ ہے۔ عوامی بزنس گروپ ڈی ایچ اے میجر رفیق حسرت کی قیادت میں 40رکنی وفد کے ہمراہ تین اہم رہنما شاہان شیخ، اسد مرزا اور فیصل شاہد بٹ نے …
لاہورچیمبر ،عوامی بزنس گروپ کا پیاف انجم نثار گروپ میں شمولیت کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):لاہورچیمبر کے برسراقتدار گروپ پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ(پیاف ) کو ایک اور کامیابی مل گئی۔عوامی بزنس گروپ نے پیاف انجم نثار گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔عوامی بزنس گروپ ڈی ایچ کا بڑا کاروباری گروپ ہے۔
عوامی بزنس گروپ ڈی ایچ اے میجر رفیق حسرت کی قیادت میں 40رکنی وفد کے ہمراہ تین اہم رہنما شاہان شیخ، اسد مرزا اور فیصل شاہد بٹ نے پیاف کی تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا اور پیاف قائدین سے ملاقات کی۔پیٹرن انچیف پیاف ونائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار،چیئرمین پیاف و صدرر لاہور چیمبرفہیم الرحمن سہگل سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں، سینئر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل، وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چوہدری سینئر ،نائب صدر لاہور چیمبرتنویر احمد شیخ نے عوامی بزنس گروپ کے رہنمائو ں کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر پیاف قاعدین میاں انجم نثار،فہیم الرحمان سہگل نے وفد سے خطاب میں کہا کہ پیاف اب ایک تحریک بن چکی ہے پورے ملک میں پیاف کے ممبران موجود ہیں،پیاف صرف محنت نہیں مسلسل محنت اور کمٹمنٹ کا نام ہے۔فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار کی قیادت میں بزنس کمیونٹی متحد تھی او ر ہمیشہ متحد رہے گی، پیاف نے بزنس کمیونٹی کو مشکل وقت میں کبھی تنہا نہیں چھوڑا آج ایک نیا باب شروع ہونے جارہا ہے۔
پیاف نے ہر سیکٹر ہر شعبے اور ہر مارکیٹ میں نمائندگی کیلئے کام کیا۔پیاف ایک اپنی تاریخ رکھتی ہے پیاف کو جس شعبہ یا بازار میں بزنس کمیونٹی ٹیلنٹ نظر آیا ان کو آگے لایا گیا۔سابق چیئرمین محمد علی میاں نے کہا کہ پیاف میں میرٹ سب سے سردست ہے۔ پیاف نے پچھلے 30سالوں میں بڑی محنت اور لگن سے کام کیا ہے اور بزنس کمیونٹی کو ہمیشہ عزت دی ہے۔ بزنس کمیونٹی کی خدمت کرتے ہوئے یہاں تک پہنچے ہیں اور قربانیاں دی ہیں۔بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھیں گے۔








