ریاض ۔27اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب اور چین کی بحری فوج کے درمیان مشترکہ بحری مشق ’بلیو سورڈ 2025 ‘جبیل میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ایس پی اے کے مطابق مشقوں میں بلٹ اپ ایریا میں لڑائی، پٹرولنگ، چھاپے، گھات لگا کر حملہ، انسداد دہشت گردی، عملے اور یرغمالیوں کی بازیابی کے آپریشنز اور فیلڈ ڈرلز شامل تھیں۔ آبی بارودی سرنگوں کی تلاش اور انہیں تلف کرنا، سپر پوما ہیلی کاپٹروں …
سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری مشق "بلیو سورڈ 2025 ” اختتام پذیر

مزید خبریں
ریاض ۔27اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب اور چین کی بحری فوج کے درمیان مشترکہ بحری مشق ’بلیو سورڈ 2025 ‘جبیل میں اختتام پذیر ہوگئی۔
ایس پی اے کے مطابق مشقوں میں بلٹ اپ ایریا میں لڑائی، پٹرولنگ، چھاپے، گھات لگا کر حملہ، انسداد دہشت گردی، عملے اور یرغمالیوں کی بازیابی کے آپریشنز اور فیلڈ ڈرلز شامل تھیں۔
آبی بارودی سرنگوں کی تلاش اور انہیں تلف کرنا، سپر پوما ہیلی کاپٹروں کے ذریعے رسی کے ذریعے اترنے کی مشق، ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ لائیو فائر ٹریننگ، سنائپر شوٹنگ اور دیگر فائرنگ ڈرلز بھی کی گئیں۔
اس مشق کا مقصد فوجی تعاون کو مضبوط بنانا، تجربات کا تبادلہ اور جنگی تیاری کو بڑھانا تھا۔ بحری دہشت گردی، قزاقی، بارودی سرنگوں کی صفائی اور بغیر پائلٹ ایریل سسٹم سے نمنٹے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔








