ڈونلڈ ٹرمپ تجارتی و دفاعی مذاکرات کے لیے ٹوکیو روانہ، چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع

ٹوکیو/کوالالمپور۔27اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ جاپان کے بادشاہ ناروہیتو اور نومنتخب وزیراعظم سانائے تاکائچی سے ملاقاتیں کریں گے۔رائٹر ز کے مطابق ان کا یہ دورہ ایشیا میں تجارتی معاہدوں، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی روانگی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرُوتھ سوشل …

ٹوکیو/کوالالمپور۔27اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ جاپان کے بادشاہ ناروہیتو اور نومنتخب وزیراعظم سانائے تاکائچی سے ملاقاتیں کریں گے۔رائٹر ز کے مطابق ان کا یہ دورہ ایشیا میں تجارتی معاہدوں، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے اپنی روانگی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرُوتھ سوشل پر لکھا کہ ملائیشیا کا کامیاب دورہ مکمل کیا، بڑی تجارتی اور نایاب معدنیات کے معاہدے طے پائے، اور سب سے بڑھ کر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اب جاپان کے لیے روانہ ہو گیا ہو ں ۔صدر ٹرمپ کا دورہ جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ممکنہ ملاقات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ دونوں رہنما دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان ممکنہ تجارتی تنازع کو دوبارہ بھڑکنے سے روکنے کے لیے مذاکرات کریں گے۔