ارجنٹینا میں بس اور کار میں تصادم، 13 افراد ہلاک

بیونس آئرس۔27اکتوبر (اے پی پی):ارجنٹینا کے شمال مشرقی صوبے میسیونیس میں ایک دوہری منزلہ مسافر بس اور کار کے ٹکرانے کے باعث کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ صبح 4 بج کر 30 منٹ پر شدید دھند کے دوران ایک پل پر پیش آیا۔ تصادم کے نتیجے میں بس، جو شہر اوبرہ سے پورٹو اِگوازو جا رہی تھی، پل سے …

بیونس آئرس۔27اکتوبر (اے پی پی):ارجنٹینا کے شمال مشرقی صوبے میسیونیس میں ایک دوہری منزلہ مسافر بس اور کار کے ٹکرانے کے باعث کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ صبح 4 بج کر 30 منٹ پر شدید دھند کے دوران ایک پل پر پیش آیا۔

تصادم کے نتیجے میں بس، جو شہر اوبرہ سے پورٹو اِگوازو جا رہی تھی، پل سے نیچے ایک ندی میں جا گری۔صوبائی حکومت کے بیان میں کہا گیا کہحادثہ نیشنل روٹ 14 کے کلومیٹر 892 پر پیش آیا، جب سول ڈیل نورتےکمپنی کی بس، جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔

صوبائی وزیرِ صحت ہیكتور گونزالیز کے مطابق، حادثے کے بعد 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔