امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی ملاقات کا امکان فی الحال نہیں، جنوبی کوریا کا بیان

سیئول۔27اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی صدارتی مشیر برائے قومی سلامتی او ہیون جو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے درمیان جلد ملاقات کا امکان نہیں ہے۔رائٹرز کے مطابق پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے او ہیون جو، جو جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر میں نائب قومی سلامتی ڈائریکٹر ہیں، نے کہا کہ میڈیا میں جاری قیاس …

سیئول۔27اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی صدارتی مشیر برائے قومی سلامتی او ہیون جو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے درمیان جلد ملاقات کا امکان نہیں ہے۔رائٹرز کے مطابق پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے او ہیون جو، جو جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر میں نائب قومی سلامتی ڈائریکٹر ہیں، نے کہا کہ میڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کے باوجود ان کے پاس دونوں رہنماؤں کی کسی ممکنہ ملاقات کے بارے میں کوئی ٹھوس معلومات نہیں ہیں۔

ٹرمپ نے حال ہی میں اس امکان کا اظہار کیا تھا کہ وہ کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم جنوبی کوریا کے مطابق ایسی کسی ملاقات کے امکانات فی الحال دور نظر آتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں، جہاں ان کی ملاقات صدر لی جے میونگ سے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی ) اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔

دونوں ممالک جولائی میں طے پانے والے ابتدائی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگست میں ہونے والی پہلی سربراہی ملاقات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئی تھی۔ذرائع کے مطابق، اس ماہ ہونے والے تین دور کے مذاکرات کے باوجود فریقین کے درمیان 350 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج کی تفصیلات پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔او ہیون جو نے مزید کہا کہ انہیں توقع نہیں کہ اس ہفتے لی جے میونگ اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کوئی حتمی تجارتی معاہدہ طے پا سکے گا۔