پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا

راولپنڈی۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز (کل) بروز منگل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔ سیریز کا پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں نے اس اہم مقابلے کے لیے بھرپور تیاری مکمل کر لی ہے اور شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز میچ دیکھنے کی توقع ہے۔ …

پاکستان اور جنوبی افریقاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا

مزید خبریں

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ پر بحث جاری اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ پر بحث بدھ کو بھی جاری رہی۔ایوان میں عام بحث کیلئے 40 گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم بحث کا دورانیہ اس سے تجاوز کر گیا۔ اس دوران حکومتی اراکین نے بجٹ کو متوازن اور عوامی امنگوں کے عین مطابق قرار دیا جبکہ اپوزیشن نے زراعت سمیت مختلف شعبوں کو نظر انداز کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن رکن شفقت عباس نے کہا کہ عام آدمی اور مزدور کے لئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ہے، کروڑوں عوام کی نظریں اس ایوان پر ہیں، ان کو ریلیف دینا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کی رکن مہرین رزاق بھٹو نے خطے میں امن کے لئے کردار پر پاکستان کی قیادت کے کردار کو سراہا جس سے دنیا بڑے نقصان سے بچی، بجٹ کا 42 فیصد قرض پر سود کی ادائیگی پر لگے گا، غیر ترقیاتی بجٹ نہ روکنے کی وجہ سے خسارے کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں اضافہ نہیں کیاگیا،اٹھارویں ترمیم کے تحت طے شدہ کئی وزارتیں صوبوں کو نہیں ملیں۔ عظیم الدین زاہد نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہوئی ہے، گزشتہ سال سیلاب سے فصلوں کو نقصان پہنچا تھا، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں مگر بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ کے دعوے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح کم ہے، ملک سے سرمایہ باہر جا رہا ہے۔ پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی ازبل زہری نے کہاکہ خواتین کیلئے بجٹ میں فنڈز کی فراہمی میں اضافہ ضروری ہے، خواتین مختلف رکاوٹوں کے باوجود مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے جائے اور ان پر موثر انداز میں عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب سے حملہ مجموعی طور پر خواتین کے بطور شہری ان کے حقوق پر حملہ تھا، تیزاب اورخطرناک کیمیکلز کی سرعام فروخت کس طرح ہو رہی ہے، حکومت کو اس حوالہ سے ضابطہ جاتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ازبل زہری نے کہاکہ خواتین کے خلاف استحصال کے خاتمہ اوران کوبااختیاربنانے کواولین ترجیحات میں شامل کرنا ضروری ہے، خواتین پر سرمایہ کاری ملک کی ترقی وخوشحالی پرسرمایہ کاری کے برابرہے۔ ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ 25 بار پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا ہے مگر ہماری مشکلات کم نہ ہو سکیں، عام لوگ بجٹ سے لاتعلق ہیں، بجٹ میں آئی ایم ایف کی تمام ترسفارشات کوشامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گیس کی رائلٹی سے صوبوں کو ان کاحصہ مل رہاہے، صوبوں سے بجٹ نچلی سطح پر منتقل نہیں ہو رہا، 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے اختیارات بڑھ گئے ہیں مگر پھر بھی رونا دھونا جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ریکارڈ ترسیلات زر آ رہی ہیں، وفاقی حکومت ان کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں، ہمیں خلیجی ممالک میں اپنے شہریوں اور کارکنوں کے مفادات کاتحفظ کرنا چاہئے، پاکستانی افرادی قوت کویورپی مارکیٹس تک رسائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کوملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قراردیا جا رہا ہے مگر کسانوں اور ہاریوں کی حالت زار میں بہتری نہیں آ رہی۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کیلئے زیادہ فنڈز کی فراہمی پرتنقید کی اورکہاکہ اس کی بجائے زیادہ بجٹ تعلیم اورتربیت کیلئے مختص کیا جائے، گردشی قرضہ میں کمی کیلئے اقدامات کئے جائے۔ مسلم لیگ (ن )کے رکن اظہر قیوم ناہرا نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر امن کا سفیر بن کر ابھرا ہے،اللہ پاکستان کو ہمیشہ عزتوں سے نوازے، اپنے قائدین، عوام، عسکری و سیاسی قیادت کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،بجٹ میں قوم پر زیادہ بوجھ نہ ڈالنے اور ہرممکنہ ریلیف دی گئی،ٹیکسوں میں مختلف شعبوں کو ریلیف دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کے لئے اقدامات ناکافی ہیں،اس پر مزید توجہ کی ضرورت ہے،کسان کو صنعتکار سے زیادہ ریلیف ملنا چاہئے، کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا، سولر پر کسانوں کو سبسڈی دی جائے،تیل کی قیمتیں کم کی جائیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن عامر حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت نے امریکہ-ایران معاہدے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، اس سے دنیا میں ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی مشینری، کھادوں، ٹریکٹرز، کرم کش ادویات، بجلی پر کوئی سبسڈی نہیں اسی وجہ سے پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے، واٹر مینجمنٹ کے مسائل بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ سے اربوں روپوں کے نقصان کا سامنا ہوا تھا اس پر وفاق بھی اپنا حصہ ڈالے۔عامر مگسی نے کہا کہ زرعی تحقیق کے لئے جامعات کو مزید بہتر بنانا ہے،پانی کے ضیاع کو روکنا ہے، زراعت پر لگائے گئے ٹیکس پر نظرثانی کی جائے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بغیر کسی سیاسی وابستگی سے مستحقین مستفید ہوتے ہیں،اس کو سیاسی رشوت قرار دینا افسوسناک ہے۔ ایم کیو ایم کی رکن نکہت شکیل نے کہا کہ بجٹ عوام دوست نہیں ہے،اس میں عوام کی ضرورتوں کا خیال نہیں رکھا گیا، مہنگائی کی شرح سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہونا چاہئے، صحت اور تعلیم کا بجٹ ملا کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے برابر نہیں،یہ ایک اچھا پروگرام ہے تاہم اس میں شفافیت کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن بلال فاروق تارڑ نے کہاکہ سب سے پہلے میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو خطے میں امن کے لئے ان کی سفارتی کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،بجٹ 2026-27 میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے، کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں رعایت دی گئی، سپر ٹیکس اور اضافی سرچارج میں کمی کی گئی، رئیل اسٹیٹ اور برآمدی شعبے کے لئے ٹیکس کم کئے گئے، آئی ٹی برآمدات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور کینسر کی ادویات کے خام مال پر ٹیکس ختم کیا گیا۔انہوں نے ک ہاکہ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوشش انتہائی تشویشناک ہے۔ اس کا موثر جواب یہ ہے کہ پاکستان نئے ڈیم، آبی ذخائر اور ہائیڈرو پاور منصوبوں پر تیزی سے کام کرے تاکہ زراعت، معیشت اور قومی سلامتی کو محفوظ بنایا جا سکے۔یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں اور صوبوں کو متحد ہو کر پاکستان کے آبی وسائل کے تحفظ اور نئے ڈیموں کی تعمیر پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہوگا۔

National Assembly session

راولپنڈی۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز (کل) بروز منگل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔ سیریز کا پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں نے اس اہم مقابلے کے لیے بھرپور تیاری مکمل کر لی ہے اور شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز میچ دیکھنے کی توقع ہے۔ پاکستان ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے۔

سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عبدالصمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، عثمان خان، محمد نواز، محمد وسیم، فہیم اشرف، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، ابرار احمد، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔ مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی ٹی 20 سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک تجربہ کار بیٹر ہیں جو ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔ بابر اعظم اس وقت ایک اہم سنگ میل کے قریب ہیں۔ انہیں بھارت کے روہیت شرما کا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔ روہیت شرما نے 159 میچوں میں 4,231 رنز بنائے ہیں جبکہ بابر اعظم 128 میچوں میں 4,223 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی قیادت ڈونوون فریرا کریں گے۔ سکواڈ میں اوٹنیل بارٹمین، کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ڈیوالڈ بریوس، نانڈرے برگر، کوئنٹن ڈی کوک، ٹونی ڈے زورزی، ریزا ہینڈرکس، جارج لنڈے، لنگی نگیدی، انکابایومزی پیٹر، لوان ڈرے پریٹوریئس، اینڈائل سیمیلانے اور لیزاد ولیمز شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے آغاز پر شائقین کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور راولپنڈی سٹیڈیم میں بڑی تعداد میں تماشائیوں کی آمد متوقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ پرامن اور خوشگوار ماحول میں میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔