نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسلام آباد چیمبر کے صدر کا پیغام

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے27اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کی جائیں،نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حوصلے اور قربانیوں کو سلام …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے27اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کی جائیں،نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن و ترقی کے لیے ناگزیر ہے،پوری قوم،کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین کرتی ہے ۔سردار طاہر نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں،اقوام متحدہ مسلئے کو فوری حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرے،پاکستانی عوام اور بزنس کمیونٹی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔