سعودی فضائی کمپنی ریاض ایئر کی لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لئے پہلی پرواز

ریاض ۔27اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ’’ریاض ایئر‘‘نے ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ تک پہلی مسافر پرواز کامیابی سے مکمل کی۔ اردو نیوز کے مطابق کمپنی نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ لندن کے لئے بوئنگ 9-787 ڈریم لائنز کی پرواز روزانہ چلے گی، فی الحال یہ ریاض ایئر کے ملازمین اور منتخب مہمانوں تک محدود ہے۔ ریاض …

ریاض ۔27اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ’’ریاض ایئر‘‘نے ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ تک پہلی مسافر پرواز کامیابی سے مکمل کی۔ اردو نیوز کے مطابق کمپنی نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ لندن کے لئے بوئنگ 9-787 ڈریم لائنز کی پرواز روزانہ چلے گی، فی الحال یہ ریاض ایئر کے ملازمین اور منتخب مہمانوں تک محدود ہے۔

ریاض ایئر کی پہلی انٹرنیشنل پرواز’’آر ایکس 401‘‘ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ صبح 3 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوئی جو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر 7 بج کر 30 منٹ پر لینڈ ہوئی جبکہ واپسی پر’’آرایکس 402 ‘‘ لندن سے 9 بج کر 30 منٹ پر ٹیک آف کیا، ریاض کے وقت کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 19:15 پر لینڈنگ کی۔ کمپنی کے سی ای او ٹونی ڈوگلس کا کہنا ہے کہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق دنیا کو ایک عالمی معیار کی بہترین فضائی کمپنی سے جوڑنے کا اچھا آغاز ہو گیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے ریاض ایئر کو اپنے دوسرے فلیگ شپ کیریئر کے طور پر متعارف کرانا وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق مملکت کی تیزی سے عالمی سیاحتی مقام میں تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔فلائٹ آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز دبئی کے لئے کیا جائے گا۔ آنے والے مہینوں میں ونٹر سیزن 2025 اور سمر سیزن 2026 کے حوالے سے اضافی روٹس کا اعلان ہو گا۔

ایئرلائن کی جانب سے لائیلٹی پروگرام ’سفیر‘ کے نام سے شروع کیا گیا ہے، ابتدائی رجسٹریشن کرانے والے ممبران کو بکنگ کی سہولت و دیگر مراعات حاصل ہوں گی۔ توقع ہے کہ ریاض ایئر مملکت کی نان آئل جی ڈی پی میں 20 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کرے گی اور دو لاکھ سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں نکلیں گی۔

مزید خبریں