روس کا نئے میزائل کا تجربہ نا مناسب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔27اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولاد یمیر پیوٹن کے اُس اعلان کو ’’نامناسب‘‘ قرار دیا ہے جس میں انھوں نے ایٹمی توانائی سے چلنے والے ایک کروز میزائل کے تجربے کا انکشاف کیا تھا۔ العربیہ کے مطابق امریکی صدر نے پیر کے روز صدارتی طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کو جنگ ختم کرنی چاہیے۔ …

واشنگٹن ۔27اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولاد یمیر پیوٹن کے اُس اعلان کو ’’نامناسب‘‘ قرار دیا ہے جس میں انھوں نے ایٹمی توانائی سے چلنے والے ایک کروز میزائل کے تجربے کا انکشاف کیا تھا۔

العربیہ کے مطابق امریکی صدر نے پیر کے روز صدارتی طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کو جنگ ختم کرنی چاہیے۔ یہ جنگ جو صرف ایک ہفتے میں ختم ہو جانی چاہیے تھی، اب اپنے چوتھے سال کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اُنھیں میزائل آزمانے کے بجائے یہی کام کرنا چاہیے۔

مزید خبریں