فوجی سیمنٹ کمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر1.20 فیصد کی نموریکارڈ

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر1.20 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق پہلی سہ ماہی میں فوجی سیمنٹ کمپنی کو3.28ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.20 فیصد زیادہ …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر1.20 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق پہلی سہ ماہی میں فوجی سیمنٹ کمپنی کو3.28ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.20 فیصد زیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 3.24 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا،پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.34روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.32 روپے تھی۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں 2.006 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔