اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پنجاب ٹیچرز یونین فیصل آباد کے صدر رانا نصیر احمد نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ، ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھیلوں میں گراس روٹ سطح پر نرسری کا کام کر رہے …
طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ، ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، رانا نصیر احمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پنجاب ٹیچرز یونین فیصل آباد کے صدر رانا نصیر احمد نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ، ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھیلوں میں گراس روٹ سطح پر نرسری کا کام کر رہے ہیں اور ان تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں نے ہی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بحرین میں ایشین یوتھ گیمز جاری ہیں جس میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے بوائز اینڈ گرلز جونیئر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور کبڈی کے ایونٹ پاکستانی کھلاڑیوں نے کانسی کا تمغہ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ رانا نصیر احمد نے اس کبڈی کے ایونٹ میں کامیابی پر قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی میڈلز کے ساتھ ملک واپس لوٹیں گے۔








