اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کسی عدم اعتماد کا حصہ اور حکومت سازی میں شامل نہیں ہوں گے اور ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے دو وزراء اعظم کو پی ٹی آئی نے ہٹایا تھا …
ہم کسی عدم اعتماد کا حصہ اور حکومت سازی میں شامل نہیں ہوں گے، ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے ، شاہ غلام قادر

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کسی عدم اعتماد کا حصہ اور حکومت سازی میں شامل نہیں ہوں گے اور ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے دو وزراء اعظم کو پی ٹی آئی نے ہٹایا تھا ،اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا ، ہم نے ایک وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ووٹ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایلز کی حکومت بن گئی اگر پارٹیوں کی حکومت ہوتی تو شاہد چل جاتی مگر وہ ایم ایلز کی حکومت ہے اس لیے ناکام رہی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس اگرنمبر پورے ہیں تو حکومت بنانے کا تو ان کا حق بنتا ہے۔








