فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں کانوکیشن 12 نومبر کو ہو گا

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں کانوکیشن 12 نومبر کو منعقد ہو گا، 2011 سے 2022 کے عرصے میں پاس آئوٹ ہونے والے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ ایڈیشنل رجسٹرار کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ اردو سے فارغ التحصیل وہ طلبہ جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی وہ 5 نومبر تک اپنے نام کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں کانوکیشن 12 نومبر کو منعقد ہو گا، 2011 سے 2022 کے عرصے میں پاس آئوٹ ہونے والے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ ایڈیشنل رجسٹرار کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ اردو سے فارغ التحصیل وہ طلبہ جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی وہ 5 نومبر تک اپنے نام کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ایسے سابق طلباء جو پہلے ہی رجسٹریشن کرا چکے ہیں، کو دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں۔

مجلس تقسیم اسناد میں سمسٹر خزاں 2011 سے سمسٹر بہار 2022 تک فارغ ہونے والے سابق طالب علموں کو ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔ ڈیپارٹمنٹ ٹاپ کرنے والے طلباء کو میڈلز عطا کئے جائیں گے۔ وفاقی جامعہ اردو اسلام آباد میں 15 سے زیادہ ڈیپارٹمنٹس سے ہر سمسٹر میں سینکڑوں طلباء پاس آئوٹ ہو رہے ہیں جن میں کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انگلش، اردو، ماس کمیونیکیشن، آئی آر، بی بی اے اور دیگر شامل ہیں۔ رواں برس جامعہ اردو کراچی کیمپس میں بھی کانووکیشن کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔