اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ نے جمو ں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کی خودارادیت، وقار اور انصاف کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔پیر کو بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا انعقاد کیا۔ طلباء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم …
بحریہ یونیورسٹی کے طلباء کا یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر واک کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ نے جمو ں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کی خودارادیت، وقار اور انصاف کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔پیر کو بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا انعقاد کیا۔ طلباء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
واک میں شریک نے کہا کہ کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور دنیا کو ان کی آواز سننی چاہئے۔اس موقع پر طلبہ تنظیم “Students for Peace” نے کہا کہ 27 اکتوبر کو منایا جانے والا ’’کشمیر بلیک ڈے‘‘ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی یاد دہانی ہے،یہ دن عالمی برادری کو اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اب بھی ایک زندہ حقیقت ہے جس کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔طلبہ نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کریں اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔








