تھا نہ شہزاد ٹائون پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں مطلو ب منظم گر وہ کا اہم رکن گرفتار

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس تھا نہ شہزاد ٹائون پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی میں چوری کی وارداتوں میں مطلو ب منظم گر وہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے پا نچ عدد لیپ ٹا پ اور مو با ئل فون برآمد ہوئے،ملزم کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شہزاد ٹائو ن …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس تھا نہ شہزاد ٹائون پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی میں چوری کی وارداتوں میں مطلو ب منظم گر وہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے پا نچ عدد لیپ ٹا پ اور مو با ئل فون برآمد ہوئے،ملزم کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شہزاد ٹائو ن پولیس ٹیم نے چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ پا نچ عدد لیپ ٹا پ اور مو با ئل فون برآمد کر لئے ، گرفتار ملزم کی شناخت آ سام لیاقت کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمات درج ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے تھا نہ شہزاد ٹا ئون اور ملحقہ علا قوں میں چوری کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن” پکار- 15″ پر فوری اطلا ع کریں۔