ہندوستان مسئلہ کشمیر کو دبانا چاہتا ہے، ، فاروق رحمانی

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):حریت رہنما فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو دبانا چاہتا ہے،ہندوستان چاہتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کے 78 ویں یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ کشمیریوں نے شہادتوں کے نذرانے پیش کیےہیں، اگر کشمیریوں نے الحاق قبول کیا ہوتا تو وہ …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):حریت رہنما فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو دبانا چاہتا ہے،ہندوستان چاہتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کے 78 ویں یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ کشمیریوں نے شہادتوں کے نذرانے پیش کیےہیں، اگر کشمیریوں نے الحاق قبول کیا ہوتا تو وہ انڈیا کے خلاف جانیں نہ دیتے۔

انہوں نے نے کہا کہ انڈیا کے عقوبت خانوں میں کشمیریوں کو رکھا گیا ہے، ہندوستان کے ساتھ کشمیری نہیں رہنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں زبانوں پر تالے لگائے جا رہے ہیں ، کشمیر کا مسئلہ ہندوستان کا پیدا کردہ ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی سے پوچھا جائے کہ کشمیریوں کا کیا قصور ہے یہ سارا ڈرامہ کیوں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا، جس بیانیے کو مسخ کیا جا رہا ہے اس کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا ترجمان اور وکیل ہے، کشمیر کے مسئلے کا آبرومندانہ حل نکلنا چاہیے ۔