اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے انگلش ڈیپارٹمنٹ نے اپنے انگلش لٹریری سوسائٹی (ای ایل ایس ) کے تحت ترکیہ کے ہفتہ کی تقریبات کے حصے کے طور پر ایک آؤٹ ڈور ریڈنگ سیشن "کتابیں اور کافی" کا انعقاد کیا۔ یہ سیشن ای ایل ایس کے تحت شروع ہونے والے نئے بک کلب کا پہلا سیشن بھی تھا جس کا مقصد …
اسلامی یونیورسٹی میں ترکیہ کے ہفتہ کی تقریبات کے حصے کے طور پر آؤٹ ڈور ریڈنگ سیشن "کتابیں اور کافی” کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے انگلش ڈیپارٹمنٹ نے اپنے انگلش لٹریری سوسائٹی (ای ایل ایس ) کے تحت ترکیہ کے ہفتہ کی تقریبات کے حصے کے طور پر ایک آؤٹ ڈور ریڈنگ سیشن "کتابیں اور کافی” کا انعقاد کیا۔ یہ سیشن ای ایل ایس کے تحت شروع ہونے والے نئے بک کلب کا پہلا سیشن بھی تھا جس کا مقصد طلبہ میں مطالعے کا شوق پیدا کرنا اور ان میں تعمیری بحث و مباحثہ کو فروغ دینا ہے۔اس سیشن میں چار ترک مختصر کہانیوں پر گفتگو کی گئی جن میں "مظفر اور کیلے”، "کینیری”، "شہر کی تمام گلیاں” اور "اوپر والے دہشت گرد” شامل تھیں۔
تقریب میں تقریباً 40 شرکاء جن میں فیکلٹی ممبران اور طلباء شامل تھے، نے شرکت کی۔اس پروگرام کی میزبانی جنرل سیکرٹری بک کلب ساجد شاکر نے کی اور اس میں ڈاکٹر فوزیہ جنجوعہ (ڈین)، ڈاکٹر سیما (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ)، ڈاکٹر رخسانہ طارق (سٹوڈنٹس افیئرز ایڈوائزر) اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی سدرہ ہما نے شرکت کی۔ فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر امل سید اور سارہ رشید اور انگلش لٹریری سوسائٹی کے صدر زرنیش نواز، نائب صدر عفیفہ لطیف اور مشکات وحید نے ای ایل ایس کی طرف سے طلبہ میں ادبی مشغولیت بڑھانے کی کوششوں کو سراہا۔شرکاء نے منتخب کہانیوں میں مزاحمت کے موضوع پر گفتگو کی جس میں یہ بات زیربحث آئی کہ کس طرح کردار خاموشی، انفرادیت اور اظہار کے ذریعے سماجی روایات کو چیلنج کرتے ہیں۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ترک ادب کی زبان اور ثقافت کتنی زرخیز ہے۔آؤٹ ڈور ماحول، کافی اور دیگر لوازمات کے ساتھ ایک غیر رسمی اور دلکش فضا ءپیدا کی جس نے کھلے مکالمے کو فروغ دیا۔ آئی ٹی اور لاجسٹکس کمیٹیوں نے انتظامات اور میڈیا کوریج میں مدد فراہم کی۔تقریب کا اختتام انگلش لٹریری سوسائٹی کی کوششوں کے اعتراف کے ساتھ ہوا جنہوں نے شعبے میں مطالعے کی ایک جاندار ثقافت کو فروغ دیا۔








