کوئٹہ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی گرین بسوں میں معذور افراد کو کرایوں سے مستثنیٰ کرنے اور ہمارے بزرگ شہریوں اور طلباءکو بس کے کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کوئٹہ سے ایجوکیشن سٹی تک فوری طور پر دو بسوں کا شیڈول بنایا جائے تاکہ شہر کے تمام لوگوں کیلئے پبلک …
گورنر بلوچستان کا اسپیشل افراد کوگرین بسوں کے کرایوں سے مستثنیٰ قراردینے کی ہدایت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی گرین بسوں میں معذور افراد کو کرایوں سے مستثنیٰ کرنے اور ہمارے بزرگ شہریوں اور طلباءکو بس کے کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کوئٹہ سے ایجوکیشن سٹی تک فوری طور پر دو بسوں کا شیڈول بنایا جائے تاکہ شہر کے تمام لوگوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید مساوی اور قابل رسائی بنایا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات خان کاکڑ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گرین بس سروس سے متعلق بریفنگ کے دوران گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ عام آدمی کی خوشی سے خوش ہونے کی سوچ رکھتا ہوں، واقعتاً گرین بس سروس کے منصوبے کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات کے باشندوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت میسر ہو چکی ہیں۔
جس منصوبہ کا محور و مرکز مفاد خلق ہو وہ منصوبہ ہمیشہ قابل ستائش اور کامیاب ہی رہتا ہے۔ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ 21گرین اور پنک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں جو چند دنوں کے اندر اندر کوئٹہ اور تربت کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی اور چار پنک بسیں خواتین کیلئے مخصوص کرنا بھی ایک عوام دوست فیصلہ ہے۔








