بیلجیئم میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی پارلیمنٹ کے رکن رُوڈی کینیس سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

برسلز۔27اکتوبر (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کےسفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ کے رکن رُوڈی کینیس سے ملاقات کی۔پیر کو بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں پاکستان اور بیلجیئم کے تعلقات میں مثبت پیش رفت اور پاکستان و یورپی یونین کے درمیان پارلیمانی روابط میں اضافے کے امکانات شامل تھے۔