بیلجئیم میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کا یورپی پارلیمنٹ کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ

برسلز۔27اکتوبر (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے پاکستان کے دورے پر جانے والے یورپی پارلیمنٹ کی ڈویلپمنٹ کمیٹی (DEVE) کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا ۔ پیر کو بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق وفد میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین جوان فرنینڈو لوپیز آگویلار، لوکاس مینڈل اور مسٹر توماس زدیچوفسکی شامل تھے۔گفتگو کا محور وفد کا پاکستان کا دورہ …

برسلز۔27اکتوبر (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے پاکستان کے دورے پر جانے والے یورپی پارلیمنٹ کی ڈویلپمنٹ کمیٹی (DEVE) کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا ۔ پیر کو بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق وفد میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین جوان فرنینڈو لوپیز آگویلار، لوکاس مینڈل اور مسٹر توماس زدیچوفسکی شامل تھے۔گفتگو کا محور وفد کا پاکستان کا دورہ اور ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا، اس کے علاوہ ماحولیات اور ماحول دوست اقدامات کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔