اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (SIFC) کے سازگار ماحول اور پالیسی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں پاکستانی موبائل ایپلی کیشن ڈیولپرز نے 2024 میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق، پاکستانی ایپلی کیشن ڈیولپرز نے سال 2024 کے دوران 1,053 موبائل ایپلی کیشنز …
پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کا سنگِ میل ، موبائل ایپلی کیشن ڈیولپرز کی عالمی سطح پر پذیرائی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (SIFC) کے سازگار ماحول اور پالیسی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں پاکستانی موبائل ایپلی کیشن ڈیولپرز نے 2024 میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق، پاکستانی ایپلی کیشن ڈیولپرز نے سال 2024 کے دوران 1,053 موبائل ایپلی کیشنز کامیابی کے ساتھ لانچ کیں، جن میں 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس پلیٹ فارم پر ایپس شامل ہیں۔
یہ پیش رفت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے لیے ایک بڑی کامیابی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ کا مظہر ہے۔پاکستان اب خطے میں تیزی سے ابھرتا ہوا موبائل ایپلی کیشن ڈیولپر ہب بن چکا ہے، جو ملکی آئی ٹی ماہرین کی تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی میں مہارت کا عملی ثبوت ہے۔پاکستان نے اس دوران فلپائن، انڈونیشیا، میکسیکو اور مصر جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ انڈسٹری میں اپنی نمایاں شناخت قائم کی ہے۔
پاکستانی موبائل ایپلی کیشنز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث عالمی سطح پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جبکہ مختلف بین الاقوامی کمپنیاں پاکستانی ڈیولپرز کے ساتھ اشتراک میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔ایس آئی ایف سی کی جامع پالیسیز اور ریگولیٹری اصلاحات نے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری، اختراعات اور روزگار کے مواقع میں غیر معمولی تیزی پیدا کی ہے۔ماہرین کے مطابق، پاکستانی ڈیولپرز کی عالمی سطح پر یہ کامیابی نہ صرف ڈیجیٹل اکانومی کو مضبوط کرے گی بلکہ پاکستان کو ٹیکنالوجی برآمدات کے نئے دور میں داخل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔








