اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پولیو اوور سائیٹ بورڈ ڈاکٹر کرس ایلس اور ڈبلیو ایچ او کے …
پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر قومی صحت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پولیو اوور سائیٹ بورڈ ڈاکٹر کرس ایلس اور ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی سے ملاقات کے دوران کیا ۔
انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہمات کی کامیابی کے لیے مربوط اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی انسدادِ پولیو مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جنوبی خیبرپختونخوا، وسطی پاکستان اور کراچی سمیت ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی و سماجی رہنماؤں کی مدد سے انکاری کیسز میں کمی آ رہی ہے۔پولیو پروگرام اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے درمیان ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔حکومت پاکستان حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر چیئرمین پولیو اوور سائیٹ بورڈ، ڈاکٹر کرس ایلس نے پولیو کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہر سطح پر بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا ۔








