پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کی خوشحالی اور دونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کیلئے سعودی ولی عہد کی ذاتی دلچسپی اور غیر متزلزل حمایت پر تہِ دل سے شکر گزار ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف

ریاض ۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کی خوشحالی اور دونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کیلئے سعودی وزیر اعظم و ولی عہد محمد بن سلمان کی ذاتی دلچسپی اور غیر متزلزل حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات باعث انبساط و اعزاز ہے۔ ایکس پر …

ریاض ۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کی خوشحالی اور دونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کیلئے سعودی وزیر اعظم و ولی عہد محمد بن سلمان کی ذاتی دلچسپی اور غیر متزلزل حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات باعث انبساط و اعزاز ہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں اس تاریخی اور آزمودہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دونوں ممالک اور عوام کی خوشحالی اور قریبی تعاون کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی اور غیر متزلزل حمایت پر تہِ دل سے شکر گزار ہیں۔