وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین خوشگوار ماحول میں ملاقات

ریاض۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان …

ریاض۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔