اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’مئی 2025 کا جائزہ: سفارتکاری اور کشمیری جدوجہد‘‘کے عنوان سے ایک علمی و فکری سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ امن پر مبنی رہا ہے لیکن جب بھی دشمن نے جنگ مسلط کی پاکستانی افواج نے …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’مئی 2025 کا جائزہ: سفارتکاری اور کشمیری جدوجہد‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’مئی 2025 کا جائزہ: سفارتکاری اور کشمیری جدوجہد‘‘کے عنوان سے ایک علمی و فکری سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ امن پر مبنی رہا ہے لیکن جب بھی دشمن نے جنگ مسلط کی پاکستانی افواج نے دندان شکن جواب دے کر دشمن کو اپنے عزائم پر پچھتانے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025ء کی چار روزہ پاک-بھارت جنگ نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی سیاست کا توازن بھی بدل کر رکھ دیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ طاقت کے ذریعے کسی کی آواز کو ہمیشہ کے لئے خاموش نہیں کیا جا سکتا، یہی صورتحال کشمیر کی جدوجہد میں بھی نظر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت چاہے جتنی طاقت استعمال کرلے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
ڈاکٹر ناصر محمود نے اس موقع پر فیک نیوز کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو جھوٹی خبروں کے اثر سے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا معلومات کی جنگ کا سامنا کر رہی ہےجہاں سیاست، مذہب اور سماج سمیت ہر شعبے میں فیک نیوز معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے، اس سے نمٹنے کے لئے میڈیا لٹریسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور انہیں ملک کی ترقی اور مثبت تبدیلی کے لئے سوچ اور عمل میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے کہا کہ فیکلٹی میں دو نئے شعبہ جات ’’سائیکالوجی‘‘ اور ’’سیاست و بین الاقوامی تعلقات‘‘ قائم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بی ایس انٹرنیشنل ریلیشنز پروگرام میں طلبہ کی تعداد پہلے سمسٹر کے 250 سے بڑھ کر 600 ہو گئی ہےجبکہ آئندہ سمسٹر میں سیاسیات اور نفسیات کے بی ایس پروگرام بھی شروع کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر محمود حسین اور ڈاکٹر وقار الٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مئی 2025ء کی جنگ نے دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ پاکستان مسلم دنیا کا واحد ملک ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور ایک ناقابلِ شکست قوم ہے۔ سیمینار کا اہتمام شعبہ سیاست و بین الاقوامی تعلقات نے کیا جس میں اساتذہ، طلبہ اور مختلف علمی و فکری شخصیات نے شرکت کی۔








