سیالکوٹ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے "روشن معیشت بجلی پیکج" کے تحت صنعتی و زرعی صارفین کے لیے رعایتی ٹیرف کے تاریخی آغاز پر ہم وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری اور وزیر مملکت عبد الرحمن خان کانجو کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اسے ملکی …
"روشن معیشت بجلی پیکج” کے تحت صنعتی و زرعی صارفین کے لیے رعایتی ٹیرف پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، صدر چیمبر سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے "روشن معیشت بجلی پیکج” کے تحت صنعتی و زرعی صارفین کے لیے رعایتی ٹیرف کے تاریخی آغاز پر ہم وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری اور وزیر مملکت عبد الرحمن خان کانجو کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اسے ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کی جانب تاریخی و انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے، کیونکہ اس سے صنعتی لاگت میں کمی آئے گی، برآمدات کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صنعتی و زرعی صارفین کے لیے تین سال تک اضافی بجلی 22.98 روپے فی یونٹ کے روایتی ٹیرف پر فراہم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے
جو نہ صرف ملکی صنعت و زراعت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے گا بلکہ برآمدات کے فروغ، روزگار کے مواقع میں اضافے اور ملکی معاشی استحکام کا بھی باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چونکہ پاکستان کا ایک اہم صنعتی شہر ہے جہاں خصوصاً سرجیکل آلات، سپورٹس گُڈز اور لیدر مصنوعات کے علاوہ مارشل آرٹس، باکسنگ گلوز اور ریسلنگ بیلٹس وغیرہ بنتے ہیں جنہیں امریکا، جاپان، جرمنی سمیت یورپ بھر میں بھیجا جاتا ہے، بجلی کے نرخ زیادہ ہونے کے باعث سیالکوٹ کی کاٹیج انڈسٹریز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے مال کم تیار ہوتا تھا، اب وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی سے نہ صرف ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا بلکہ ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہو گا جس سے ملک آگے بڑھے گا اور ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حکومتی اقدامات ملکی معیشت پر نمایاں مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ہمارا دیرینہ مطالبہ حکومت نے پورا کر کے بزنس کمیونٹی کے دل جیت لیے ہیں جس پر ہم وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری اور وزیر مملکت عبد الرحمن خان کانجو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔








