اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے پاکستان میں منشیات کی سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بناتے ہوئے 11 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔منگل کو ایف بی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پہلے پارسل سے 1.69 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت تقریباً 5 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ یہ پارسل …
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے پاکستان میں منشیات کی سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بناتے ہوئے 11 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔منگل کو ایف بی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پہلے پارسل سے 1.69 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت تقریباً 5 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
یہ پارسل تھائی لینڈ سے آیا تھا اور اس میں اشیاء کی تفصیل میں تعویذ لکھا گیا تھا ۔دوسرے پارسل سے (MDMA (Ecstasy کی 1,945 گولیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ یہ گولیاں بیلجیم سے آنے والے ویکیوم کلینر کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں۔
دنیا بھر میں ای۔کامرس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث سرحد پار سامان کی ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ ہی مجرمانہ نیٹ ورکس اور افراد کی جانب سے ڈاک کے نظام کو منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان کسٹمز کے افسران اور اہلکاروں کی موثرنگرانی اور بہتر کارکردگی کے نتیجے میں بڑی مقدار میں غیر قانونی منشیات لوگوں تک پہنچنے سے پہلے پکڑی جا رہی ہیں۔ پاکستان کسٹمز انٹرنیشنل میل سمیت تمام ممکنہ ذرائع سے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کڑی نگرانی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔








