اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے فیمیل کیمپس میں بریسٹ کینسر بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار ڈائریکٹوریٹ آف یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل ایڈ (یو اے ایف اے ) اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے اشتراک سے منعقد ہوا جسے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی ) نے سپانسر کیا اور شیفا فاؤنڈیشن نے تعاون …
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد فیمیل کیمپس میں بریسٹ کینسر بارے آگاہی سیمینار

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے فیمیل کیمپس میں بریسٹ کینسر بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار ڈائریکٹوریٹ آف یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل ایڈ (یو اے ایف اے ) اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے اشتراک سے منعقد ہوا جسے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی ) نے سپانسر کیا اور شیفا فاؤنڈیشن نے تعاون فراہم کیا۔
ڈائریکٹر یو اے ایف اے نُزہت زرین نے خواتین میں صحت سے متعلق آگاہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ منیجر شیفا فاؤنڈیشن فوزیہ شہزاد نے فاؤنڈیشن کے صحت کے پروگرامز پر گفتگو کی جبکہ ڈاکٹر انعم سعید (ایچ ایچ آر ڈی ) نے بطور مہمانِ اعزاز تنظیم کی فلاحی و طبی خدمات پر روشنی ڈالی۔شیفا انٹرنیشنل ہسپتال کی سرجن ڈاکٹر سعیدہ یاسمین نے مرکزی خطاب کیا جس میں انہوں نے بریسٹ کینسر کی ابتدائی تشخیص، احتیاطی تدابیر اور علاج کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
انہوں نے خود معائنے کا عملی طریقہ بھی دکھایا۔سیمینار میں ایک بریسٹ کینسر سروائیور کا ویڈیو پیغام بھی پیش کیا گیا جس نے حاضرین کو متاثر کیا۔ بعد ازاں سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں طالبات نے ماہرین سے معلومات حاصل کیں۔فیکلٹی آف لینگویج اینڈ لٹریچر کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ جنجوعہ نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے خواتین کی صحت سے متعلق تعلیم و آگاہی کی ضرورت پر زور دیا اور منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔
سیمینار کے اختتام پر سٹوڈنٹ ایڈوائزر فیمیل کیمپس ڈاکٹر رُخسانہ طارق نے تمام مہمانوں اور شراکت دار اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام یادگاری شیلڈز کی تقسیم، گروپ فوٹو اور ریفریشمنٹ سے ہوا۔یہ سیمینار خواتین کی بااختیاری اور صحت کے فروغ کے لئے آئی آئی یو آئی کی جاری کوششوں کا مظہر تھا۔








