وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کا سابق ڈائریکٹر پرفارمنگ آرٹس سید عارف جعفری کے انتقال اظہار افسوس

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے سابق ڈائریکٹر پرفارمنگ آرٹس نیشنل آرٹ کونسل سید عارف جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سید عارف جعفری نے پاکستان میں موسیقی کے فروغ کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں، ان کا شمار ملک کے معروف بانسری نوازوں …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے سابق ڈائریکٹر پرفارمنگ آرٹس نیشنل آرٹ کونسل سید عارف جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سید عارف جعفری نے پاکستان میں موسیقی کے فروغ کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں، ان کا شمار ملک کے معروف بانسری نوازوں میں ہوتا تھا،مرحوم نے موسیقی کی اعلیٰ تعلیم بیرونِ ملک سے حاصل کی اور اپنی فنی مہارت کے ذریعے نوجوان نسل کو متاثر کیا۔

اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ مرحوم کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت سید عارف جعفری کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید عارف جعفری کا انتقال فنونِ لطیفہ کے شعبے کے لئے بڑا نقصان ہے۔ مرحوم سید عارف جعفری معروف مصنف بھی تھے اور ان کی تصنیف "ایشیَن میوزک” موسیقی کے طلباء اور ماہرین کے لئے قیمتی اثاثہ سمجھی جاتی ہے۔