چیئرمین سی ڈی اے کامتعلقہ افسران کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کےچیئرمین محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران چیئرمین نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو منصوبے میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق انڈر پاس …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کےچیئرمین محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران چیئرمین نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو منصوبے میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

بریفنگ کے مطابق انڈر پاس کی کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔چیئرمین سی ڈی اےنے ہدایت کی کہ منصوبے کو اس کی طے شدہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

منصوبے کی تکمیل سے گردونواح میں واقع تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات سمیت عام شہریوں کو سگنل فری اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔محمد علی رندھاوا نے مزید ہدایت کی کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریزیڈنٹ انجینئرز منصوبے پر جاری تمام تعمیراتی سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں تاکہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل ممکن ہو سکے۔