اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):نیشنل پولیس فائونڈیشن کے زیر اہتمام ’’وژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025کا ‘‘ انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں پاکستان پولیس کے افسران، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔کانفرنس کا مقصد نیشنل پولیس فائونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے شرکا کو آگاہ کرنا اور فائونڈیشن کے وژن شفافیت، ترقی اور سہولیات کے نظام کو مزید بہتر بنانا …
نیشنل پولیس فائونڈیشن کے زیر اہتمام ’’وژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025‘‘ کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):نیشنل پولیس فائونڈیشن کے زیر اہتمام ’’وژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025کا ‘‘ انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں پاکستان پولیس کے افسران، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔کانفرنس کا مقصد نیشنل پولیس فائونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے شرکا کو آگاہ کرنا اور فائونڈیشن کے وژن شفافیت، ترقی اور سہولیات کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فائونڈیشن پاکستان سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں نیشنل پولیس فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام ’’وژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025 ‘‘ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان پولیس کے مختلف شعبہ جات کے افسران، شہری نمائندگان، ماہرین تعلیم، کاروباری حضرات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس کا بنیادی مقصد نیشنل پولیس فائونڈیشن کے جاری منصوبوں، آئندہ ترقیاتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی سے شرکا کو آگاہ کرنا تھا تاکہ فائونڈیشن کے وژن شفافیت، پیشہ ورانہ ترقی اور شہری سہولیات کے نظام کو مزید موثر اور جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا سکے۔ ایم ڈی نیشنل پولیس فائونڈیشن کی خصوصی ہدایات کے مطابق این پی ایف کے سینئر افسران نے شرکا کو فائونڈیشن کے مختلف منصوبوں اور ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں جامع بریفنگز دیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن/ہائوسنگ سید علی محسن، ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبوں میں جاری منصوبوں، مستقبل کی حکمت عملی اور عوامی سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے دوران فائونڈیشن کی جانب سے جدید ہائوسنگ پراجیکٹس، تعلیمی منصوبوں، مالیاتی نظم و نسق میں شفافیت اور سروس ڈیلیوری کے نئے طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی گئی۔
شرکا نے نیشنل پولیس فائونڈیشن کی کارکردگی، ترقیاتی وژن اور عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے اسے پولیس افسران، ملازمین اور شہریوں کے لئے امید کی نئی کرن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ این پی ایف کی یہ کاوش نہ صرف ادارے کی ساکھ کو مضبوط بنا رہی ہے بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو بھی مزید مستحکم کر رہی ہے۔








