اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مصر اور اردن کے کامیاب دورے پرانہیں مبارکباد دی ہے۔پی آئی ڈی آزاد کشمیر کیمپ آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے دورہ مصر سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو فروغ ملے گا،فیلڈ مارشل نے مصر میں اعلی عسکری و …
آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی مصر اور اردن کے کامیاب دورے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مصر اور اردن کے کامیاب دورے پرانہیں مبارکباد دی ہے۔پی آئی ڈی آزاد کشمیر کیمپ آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے دورہ مصر سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو فروغ ملے گا،فیلڈ مارشل نے مصر میں اعلی عسکری و مذہبی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی مصری قیادت سے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو سے پاکستان کا وقار بلند ہوا،فیلڈ مارشل کی جامعتہ الازہر کے امام شیخ احمد الطیب سے ملاقات سے انتہا پسندانہ نظریات کے خاتمے میں مدد ملے گی،فیلڈ مارشل کا دورہ پاکستان اور مصر کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ اردن مسلم امہ میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے،فیلڈ مارشل کے دورہ اردن سے پاکستان اور برادر اسلامی ملک اردن کے درمیان فوجی تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا حالیہ سفارتی کردار قابل تحسین ہے ،فیلڈ مارشل کے دورہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات علاقائی امن و سلامتی کے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی کامیابیاں آزاد کشمیر کے عوام کے حوصلے بلند کرتی ہیں،فیلڈ مارشل کی غیر متزلزل قیادت پاکستان کی علاقائی سالمیت اور دفاعی استحکام کی ضامن ہے۔








