باکو/اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے جہاں وہ آذربائیجان کے آئین کی منظوری کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ منگل کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق حیدر علیئیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے چیئرمین سینیٹ اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر آذربائیجان کی …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی آذربائیجان پہنچ گئے،ایئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

مزید خبریں
باکو/اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے جہاں وہ آذربائیجان کے آئین کی منظوری کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ منگل کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق حیدر علیئیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے چیئرمین سینیٹ اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر آذربائیجان کی قومی اسمبلی (ملی مجلس) کے ڈپٹی سپیکر موسا گاسملی، آذربائیجان-پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ کمال الدین گفاروو اور دونوں ممالک کے سفراموجود تھے جنہوں نے چیئرمین سینیٹ کا خیرمقدم کیا۔ چیئرمین سینیٹ اپنے قیام کے دوران ملی مجلس میں ہونے والی بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کا موضوع "آئین — جدید دنیا میں ریاستوں کی خودمختاری اور آزادی کی بنیاد” ہے ۔
اس کانفرنس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے پارلیمانی رہنما شریک ہوں گے جو آئین کی اہمیت، ریاستی خودمختاری کے تقاضوں اور جمہوری اقدار کے استحکام پر اظہارِ خیال کریں گے۔چیئرمین سینیٹ کا یہ دورہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستانہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین بین الپارلیمانی مکالمے کے فروغ اور جمہوری اقدار کے اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔یہ دورہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید وسعت دے گا بلکہ خطے میں امن، ترقی اور باہمی تعاون کے نئے امکانات بھی پیدا کرے گا۔








