اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے ایک وفد نے ڈائریکٹر پبلک پالیسی (جنوبی ایشیا)رافیل فرانکل کی قیادت میں بدھ کو وزارت تجارت میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل تجارت، ای کامرس اور مصنوعی ذہانت (اے آئی )میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل بھی موجود تھے۔وفد …
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے وفد کی ملاقات ، ڈیجیٹل تجارت، ای کامرس اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے ایک وفد نے ڈائریکٹر پبلک پالیسی (جنوبی ایشیا)رافیل فرانکل کی قیادت میں بدھ کو وزارت تجارت میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل تجارت، ای کامرس اور مصنوعی ذہانت (اے آئی )میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل بھی موجود تھے۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے جام کمال خان نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حمایت میں میٹا کی شراکت داری کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی جنوبی ایشیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے جو نوجوانوں کی آبادی، بڑھتی ہوئی کنیکٹیویٹی اور ایک مضبوط آئی ٹی ٹیلنٹ بیس کے ذریعے سالانہ 75,000 سے زائد گریجویٹس تیار کرتی ہے۔
وفاقی وزیر نے وفد کو ای کامرس کو مضبوط کرنے، آئی ٹی برآمدات کو فروغ دینے اور اے آئی کو قومی معیشت میں ضم کرنے کے لئے وزارت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کی برآمدات مالی سال 2025 میں 18 فیصد اضافے کے ساتھ 3.8 ارب ڈالر تک رہیں جبکہ مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات 1.06 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ سالانہ بنیاد پر 21 فیصد اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ای کامرس پالیسی 2.0 (2025-2030) کے تحت 2030 تک پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کو 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے حتمی شکل دی جا رہی ہے جس میں ایم ایس ایم ای ڈیجیٹائزیشن، لاجسٹکس میں بہتری اور سرحد پار تجارت کی سہولت پر توجہ دی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے علاقائی تجارتی فورمز جیسے کہ ایس سی او ای کامرس کوآپریشن پروگرام اور ایم پی سی ای پی اے میں پاکستان کی قیادت بارے بھی تبادلہ خیال کیا جہاں ڈیجیٹل تجارت اور محفوظ ڈیٹا کی روانی ایجنڈے کے اہم آئٹمز ہیں۔انہوں نے میٹا کو وزارت کی آئی ٹی سیکٹرل کونسل کے ذریعے AI اخلاقیات، ڈیجیٹل حفاظت اور ای کامرس کے معیارات جیسے شعبوں پر تعاون کرنے کی دعوت دی۔
جام کمال خان نے اے آئی پالیسی اور گورننس میں پاکستان کی حالیہ پیشرفت پر مزید روشنی ڈالی، بشمول نیشنل اے آئی پالیسی 2025، اڑان پاکستان اقدام اور ڈیجیٹل نیشنل پاکستان (DNP) ایکٹ 2025، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں اور برآمدات کو سپورٹ کرنے کے لیے اخلاقی، شفاف اور جامع اے آئی اپنانے کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے میٹا کو نوجوانوں کو ہدف بنانے والے اے آئی سکلنگ پروگراموں میں پاکستان کے ساتھ شراکت کرنے اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کو مضبوط کرنے کے لیے Meta-Pakistan E-Commerce Accelerator Pilot کو تلاش کرنے کی دعوت دی۔
رافیل فرینکل نے ڈیجیٹل تبدیلی میں پاکستان کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے اے آئی سے چلنے والی ڈیجیٹل جدت، مہارت کی ترقی اور ایس ایم ای سپورٹ میں تعاون بڑھانے میں میٹا کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے میٹا بوسٹ جیسے پروگراموں کے ذریعے پاکستانی کاروباری شخصیات اور چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنانے کے لیے میٹا کے عزم کا اعادہ کیا۔
C








