پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے نئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں عام شہری شہید ہوئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ بیان کے مطابق اسرائیلی قابض …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے نئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں عام شہری شہید ہوئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ بیان کے مطابق اسرائیلی قابض افواج کے اس طرح کے جارحانہ اقدامات سے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

بیان میں پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کرنے کو یقینی بنائے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد، خود مختار، قابل عمل اور ملحقہ ریاست فلسطین کے قیام کے لیے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔