اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کمپنی(پی پی ایل) کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ہوئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق پہلی سہ ماہی میں پی پی ایل کو20.088ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی …
پی پی ایل کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کمپنی(پی پی ایل) کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ہوئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق پہلی سہ ماہی میں پی پی ایل کو20.088ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی پی ایل کو23.57ارب روپے کا منافع حاصل ہواتھا۔
پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی7.38روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 8.67روپے تھی۔پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مدمیں 10.76ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو19.31ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدنی 7.10روپے ریکارڈکی گئی۔









