نیپرا کی ڈسکوز کے ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوامی سماعت ممبر لاء آمنہ احمد کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ عوامی سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدیدار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں ، صحافی حضرات اور …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوامی سماعت ممبر لاء آمنہ احمد کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ عوامی سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدیدار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں ، صحافی حضرات اور عوام نےبھر پور شرکت کی۔

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں تقریباً37 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی۔ اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ،پروٹیکٹڈ صارفین ،پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا۔ اتھارٹی نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی آرا ءکو تسلی سے سنا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔